yun zindagi ki raah mein - mehdi hassan lyrics
[intro]
آہ، آہ
[chorus]
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں
اک روشنی اندھیروں میں بکھرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں
[verse 1]
وہ حادثہ، وہ پہلی ملاقات، کیا کہوں
کتنی عجب تھی صورتِ حالات، کیا کہوں
وہ قہر، وہ غضب، وہ جفا مجھ کو یاد ہے
وہ اُس کی بے رُخی کی ادا مجھ کو یاد ہے
مٹتا نہیں ہے، ذہن پہ یوں چھا گیا کوئی
[refrain]
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں
[verse 2]
پہلے وہ مجھکو دیکھ کر برہم سی ہو گئی
پہلے وہ مجھکو دیکھ کر برہم سی ہو گئی
پھر اپنے ہی حسین خیالوں میں کھو گئی
بے چارگی پہ میری اُسے رحم آ گیا
شاید میرے تڑپنے کا انداز بھا گیا
سانسوں سے بھی قریب میرے آ گیا کوئی
[refrain]
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں
[verse 3]
اب اُس دلِ تباہ کی حالت نہ پوچھیے
اب اُس دلِ تباہ کی حالت نہ پوچھیے
بے نام آرزو کی لذت نہ پوچھیے
اک اجنبی تھا، روح کا ارمان بن گیا
اک حادثہ تھا، پیار کا عنوان بن گیا
منزل کا راستہ مجھے دکھلا گیا کوئی
[chorus]
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں
اک روشنی اندھیروں میں بکھرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
یوں زندگی کی راہ میں
Random Song Lyrics :
- я это я (i am me) - антоха мс (antoha mc) lyrics
- nezdarený syn - exot lyrics
- ni muy muy, ni tan tan - thug pol lyrics
- can't even think - lilflarethegoat lyrics
- insaf - shousen lyrics
- go on through it - rita wilson lyrics
- euphoria free$tyle - rafai lyrics
- what's up!? (techno mix) - dj flavor lyrics
- zehn kleine fixer - georg danzer lyrics
- heaven's a prison - sora stryder lyrics