lirikcinta.com
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9 #

khamosh hein nazare (from "bandagi") - mehdi hassan lyrics

Loading...

[chorus]
خاموش ہیں نظارے، ایک بار مُسکرا دو
خاموش ہیں نظارے، ایک بار مُسکرا دو
کہتی ہیں یہ بہاریں، ہنسنا ہمیں سکھا دو
خاموش ہیں نظارے

[verse 1]
سُونی پڑی رہیں گی یہ پربتوں کی راہیں
یوں ہی کُھلی رہیں گی ان وادیوں کی بانہیں

[chorus]
جب تک جُھکی یہ نظریں ہنس کے نہ تم اُٹھا دو
خاموش ہیں نظارے، ایک بار مُسکرا دو

[verse 2]
قدموں کو چُھو رہی، ہیں یہ جھومتی گھٹائیں
قدموں کو چُھو رہی، ہیں یہ جھومتی گھٹائیں
کرتی ہیں التجائیں، یہ شام کی ہوائیں

[chorus]
چہرے سے گیسوؤں کا آنچل ذرا ہٹا دو
خاموش ہیں نظارے

[verse 3]
تم حوصلہ نہ ہارو، چَھٹ جائیں گے اندھیرے
بکھریں گے پھر اُجالے، نکھریں گے پھر سویرے
[chorus]
اُمید کی کرن سے اب دل کو جگمگا دو
خاموش ہیں نظارے، ایک بار مُسکرا دو
کہتی ہیں یہ بہاریں، ہنسنا ہمیں سکھا دو
خاموش ہیں نظارے

Random Song Lyrics :

Popular

Loading...