dasht-e-tanhai - meesha shafi lyrics
[chorus]
دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں
دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں
تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سَراب
دشتِ تنہائی میں، دُوری کے خس و خاک تلے
کِھل رہے ہیں تیرے پہلُو کے سمن اور گلاب
دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں
تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سَراب
دشتِ تنہائی میں، دُوری کے خس و خاک تلے
کِھل رہے ہیں تیرے پہلُو کے سمن اور گلاب
[verse 2]
اُٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تیری سانس کی آنچ
اُٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تیری سانس کی آنچ
اپنی خوشبو میں سُلگتی ہوئی مدھم مدھم
دور اُفق پار، چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ
گر رہی ہے تیری دلدار نظر کی شبنم
[verse 3]
اس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں، رکھا ہے
اس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں، رکھا ہے
دل کے رُخسار پہ اس وقت تیری یاد نے ہاتھ
یوں گُماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبحِ فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن، آ بھی گئی وصل کی رات
[interlude]
[chorus]
دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں
تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سَراب
دشتِ تنہائی میں، دوری کے خس و خاک تلے
کِھل رہے ہیں تیرے پہلُو کے سمن اور گلاب
Random Song Lyrics :
- rival - kironny costoman lyrics
- only love - jimmi paige lyrics
- hesabı sorulur zalim - şahsi lyrics
- time to kill (live at ericsson stadium, january 15, 1999) - hole lyrics
- hurt feelings - aria sai lyrics
- heavy tho - autre ne veut lyrics
- pityparty - albi. (au) lyrics
- been tryna ball - vfloyd lyrics
- i wanna fight back - the o [bklyn] lyrics
- lágymányos freestyle - benkton lyrics