mere humnafas mere humnawa - begum akhtar lyrics
[chorus]
(آہ)
میرے ہم نفس میرے ہم نوا
مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میرے ہم نفس میرے ہم نوا
مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بہ لب
مجھے زندگی کی دعا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بہ لب
مجھے زندگی کی دعا نہ دے
میرے ہم نفس
[verse 1]
میرے داغِ دل سے ہے روشنی
اسی روشنی سے ہے زندگی
مجھے ڈر ہے اے میرے چارہ گر
یہ چراغ تو ہی بوجھا نہ دے
مجھے ڈر ہے اے میرے چارہ گر
یہ چراغ تو ہی بوجھا نہ دے
میرے ہم نفس
[verse 2]
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر
تیرا کیا بھروسہ ہے چارہ گر
یہ تیری نوازشِ مختصر
میرا درد اور بڑھا نہ دے
[chorus]
میرے ہم نفس میرے ہم نوا
مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میرے ہم نفس
[verse 3]
میرا عزم اتنا بلند ہے
کہ پرائے شولوں کا ڈر نہیں
میرا عزم اتنا بلند ہے
کہ پرائے شولوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتشِِ گل سے ہے
کہ کہیں چمن کو جلا نہ دے
[chorus]
میرے ہم نفس میرے ہم نوا
میرے ہم نفس
[verse 4]
وہ اُٹھے ہیں لے کے خم و سبو
ارے او ‘شکیل’ کہاں ہے تو؟
تیرا جام لے نے کو بزم میں
کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے
[chorus]
میرے ہم نفس میرے ہم نوا
مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بہ لب
مجھے زندگی کی دعا نہ دے
Random Song Lyrics :
- hold me down - kyle cook lyrics
- the old mother's locket trick - waylon jennings lyrics
- ufo - asha imuno lyrics
- jeden - tewu lyrics
- dreamin - t_gucci lyrics
- vi - annelise lyrics
- gone too soon - seb harris lyrics
- feuertanz - schandmaul lyrics
- cabo sim cabo não - rui veloso lyrics
- meander - strangers you know lyrics